ٹی 20 ورلڈ کپ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 5 رنز سے ہرادیا
جنوبی افریقن ٹیم 166 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بنا سکی
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 5 رنز سے شکست دے دی۔
چٹگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، اننگز کی شروعات میں ہی سری لنکا کو دلشان کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کوسل پریرا نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 40 گیندوں میں 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ اینجلو میتھیوز 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ماہیلا جے وردھنے 9، کمار سنگاکارا 14، کپتان دنیش چندیمل 12 اور تھسارا پریرا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نووان کلاسیکرا 7 اور سچترا سینا نائکے ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اسپنر عمران طاہر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقن ٹیم 166 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بنا سکی، پروٹیز بلے بازوں نے ہدف حاصل کرنے کے لئے شروعات سے ہی ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن سری لنکن بولروں نے ان کے گرد شکنجہ کسے رکھا اور وقتاً فوقتاً وکٹیں لیتے رہے جس سے جنوبی افریقا کی میچ پر گرفت کمزور پڑ گئی اور میچ آخری لمحات میں ان کے ہاتھوں سے نکل گیا، جے پی ڈومینی 39 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 25، ہاشم آملہ 23، اے بی ڈیویلیرز 24، ڈیوڈ ملر 19، ایلبی مورکل 12 اور فرحان بہردین 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سری لنکا کے سچترا سینا نائکے 2 وکٹیں لے کر سب سے نمایاں بولر رہے جبکہ لستھ ملنگا، اینجلو میتھیوز، نووان کلاسیکرا اور اجنتھا مینڈس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔