روس سے الحاق پر کریمیا میں جشن یوکرین کا یورپی یونین سے سیاسی تعاون کا معاہدہ

صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد کریمیا کو روسی وفاق کے زیرانتظام علاقے کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

کریمیا میں گزشتہ اتوار کو ریفرنڈم کرایاگیا تھا جس میں 97 فیصد افراد نے روس سے الحاق کے حق میں رائے دی تھی فوٹو: اے ایف پی

یوکرین کی سابق نیم خودمختار ریاست کے روس سے الحاق کے بعد ریاست میں جشن کا سماں ہے جبکہ یوکرین نے یورپی یونین سے سیاسی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی پارلیمنٹ ڈوما کی جانب سے کریمیا کی روس سے الحاق کی منظوری کے بعد صدر ولادی میر پوٹن نے اس کی رسمی منظوری دے دی تھی۔ جس کےتحت کریمیا کو روسی وفاق کے زیرانتظام علاقے کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے، الحاق کے بعد کریمیا میں جشن کا سماں ہے اور عوام کی اکثریت خوشیاں منارہی ہے۔


دوسری جانب یوکرین کے عبوری وزیرِاعظم آرسینی یاٹسنیوک نے برسلز میں یورپی یونین کے ساتھ قریبی سیاسی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، معاہدے پر دستخط کے بعد یوکرین کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرائمیا میں روسی فوجی مداخلت کے بعد ان کے ملک نے پرامن راستے کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں روس نواز صدر کی جلاوطنی کے بعد کریمیا میں گزشتہ اتوار کو ریفرنڈم کرایاگیا تھا جس میں 97 فیصد افراد نے روس سے الحاق کے حق میں رائے دی تھی۔
Load Next Story