روحانی دوست

10 تا 16 اکتوبر 2022

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ،4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ)، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
10 تا 16 اکتوبر 2022
اتوار 9 اکتوبر 2022
اس ماہ کا عدد 7 ہے۔ اس ماہ کے آخری عشرے میں سورج گرہن اور اگلے ماہ چاند گرہن ہوگا۔ اقر اگلے ماہ نومبر کا حاکم عدد 8 ہوگا۔ گویا اس مہینے اور اگلے ماہ میں بڑی تبدیلیاں اور بڑے واقعات ہونے کا قوی امکان ہے۔ حکومت جاسکتی ہے، نئی حکومت یا نیا سیٹ اپ بن سکتا ہے، کسی نام ور شخصیت کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

پیر 10 اکتوبر 2022
آج کا حاکم عدد 1 ہے۔ 1 کا پیر کے دن متحرک ہونا سعد یعنی اچھے حالات کی پیش گوئی کرتا ہے۔ بظاہر ایک معاون دن ہے کچھ نیا کرنے کا دن ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,4,5,6اور9 خصوصاً 5کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں3،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز، یا ع ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔ صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ اسمِ اعظم ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار،یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔


منگل 11 اکتوبر 2022
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ تیزی اور معاملہ فہمی کو متحرک کرسکتا ہے تیز رفتاری سے گریز بہتر ہے۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف ص یا ط ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,8 اور 9 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح یا ف یا ض ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90، یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 12 اکتوبر 2022
آج کا حاکم عدد6 ہے۔ ایک اچھا دن جو ممکن ہے کوئی اچھی خبر لائے، لیکن 6 اور 5 کا امتزاج کوئی اسکینڈل بھی لاسکتا ہے۔
1,4,5,6,8اور9 خصوصاً 9کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص یا ط ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور 7 خصوصاً 2 یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 13 اکتوبر 2022
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ 13 کا ہندسہ بڑے نوع کے مسائل لاتا ہے۔ ایک بڑی تبدیلی یا کوئی بڑی خبر بریک ہوسکتی ہے۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,5,6,7 اور9 خصوصاً1 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف الف، یا یا غ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں3,4 اور8 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ 21 بار'' اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 14 اکتوبر 2022
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ آج کی تاریخ میں 4 اور 9 کے اعداد موجود ہیں کسی حادثے/دہشت گردی کی اطلاع یہی عدد رکھتے ہیں۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1,2,3,5,6،7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 4،8 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائشی دن اتوار یا جن کے نام کا پہلا حرف د، م یا ت ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 15 اکتوبر 2022
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ دل پر بوجھ سا ہوسکتا ہے، کچھ پُرسکون اور سست ہونے کی ضرورت ہے۔ جلدبازی سے دور رہیں تو بہتر ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1،3،4،5،8 اور9 خصوصاً 4 یا پیدائشی دن اتوار یا نام کا پہلا حرف د، م یا ت ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائشی دن جمعہ یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔ صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 16 اکتوبر 2022
آج کا حاکم نمبر 6 ہے۔ حکم راں طبقے کے لیے بہتر دن ص,ط یا 9 عدد والے کے لیے بڑی خوشی کا دن ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,4,5,6,8اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص یا ط ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3 اور 7 خصوصاً 2 یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
Load Next Story