علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
10 تا 16 اکتوبر 2022
برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
عطارد رجعت سے نکل آیا ہے اور اس ہفتے میں اپنی خصوصی فطرت کے مطابق رنگ دکھائے گا۔ آپ کے عوامی تعلقات میں نئے وعدوں، معاہدوں اور رابطوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔ اس حوالے سے 13,14,15 اکتوبر کی تاریخیں خاصی متحرک اور سبز جھنڈی لہراتی محسوس ہوتی ہیں۔ 15 تاریخ کو اپنے جذبات کے گھوڑے کی لگام قابو رکھیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
کافی دنوں سے جاری ذہنی الجھن اور مالی مسائل کا دور ختم ہونے جارہا ہے۔ آپ کا سیارہ بزنس اور کام کاج کے امور میں متحرک رہے گا۔ آپ کی منصوبہ بندی میں کچھ جارحانہ پہلو معاملات کو بگاڑ سکتے ہیں، ذرا سا نرم رہنے سے کافی فائدہ متوقع ہے۔ 14,15 اکتوبر کی تاریخیں نئے اور بہتر لوگوں سے فائدہ دلاسکتی ہیں۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
آپ کا سیارہ جو کافی دنوں سے راجع تھا مستقیم ہوچکا ہے اور معمول کی رفتار بھی پکڑ چکا ہے۔ آپ نے ان ایام میں جو ارادے باندھے اور پھر چاہتے نہ چاہتے ہوئے ان ارادوں کو عملی صورت دینے سے قاصر رہے، اب ان کو عملی صورت دینے کا وقت آگیا اور حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ یہ وقت اولاد اور محبوب سے راحت کے سوا آپ کے تخلیقی ہنر کو بھی چار چاند لگادے گا۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
ملازمت کے حوالے سے الجھن کا اس ہفتے کے آخر تک کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔ آن لائن یا بیرون ملک سے منسلک کاموں والے افراد جو کاغذات کے حوالے سے نامکمل یا خرابی جیسے مسائل کا شکار تھے، اس ہفتے ان کی یہ الجھن دور ہوتی نظر آتی ہے۔ 16 تاریخ تک نیند کچھ متاثر رہ سکتی ہے اور اعتماد میں کمی کا بھی اندیشہ ہے، لیکن16 کے بعد آپ کے اعتماد کا گراف بلند ہوگا۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
آپ کا ستارہ ہبوطی برج (میزان) یعنی اپنی کم زور ترین جگہ سے گزر رہا ہے۔ یہاں عطارد (وعدے، معاہدے، تحریر و تقریر اور چیک وغیرہ) کا سیارہ متاثر رہا ہے۔ اندیشہ ہے کہ آپ نے جلدبازی میں جو کام کیے ہیں آپ کے لیے مسائل کا پھندا بن سکتے ہیں، اگر ممکن ہوسکے تو اس ہفتے ان غلطیوں کو سدھار لیں ورنہ کچھ ہی دنوں میں سورج کو گرہن لگنے والا ہے جو مسائل آنے کی خبر ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا ذاتی سیارہ، زہرہ و شمس کے ساتھ آمدن کے خانے میں ہے۔ زہرہ آمدن، شمس اخراجات اور عطارد آپ کی توجہ کو ظاہر کررہا ہے، لیکن ایسے ہی وقت مریخ (قرضہ) کا سیارہ آپ کے وقار کے خانے سے ان سیاروں کو دیکھ رہا ہے۔ گویا آمدن تو ہوگی لیکن خرچ ہوجائے گی، لیکن آپ ابھی مسائل سے نکلتے ہوئے نظر نہیں آتے کیوںکہ مریخ یہاں پر گھومتا رہے گا، لہٰذا بہت زیادہ محتاط اور ذمے دار ہونے کی ضرورت ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کے وہ دوست جو کسی نہ کسی حوالے سے سرکاری یا انتظامی عہدوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ آپ کے لیے دردِسر بن سکتے ہیں۔ کوئی قانونی مسئلہ بن سکتا ہے۔ بیرون ملک رہائش ہو یا لمبا سفر، سفر سے متعلق کاغذی مسائل اس ہفتے حل ہوتے محسوس ہوتے ہیں۔ ممکن ہے اس میں آپ کے شریکِ حیات کا بھی ہاتھ ہو۔ 15 اور 16 اکتوبر معاون ایام ہیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے بزنس اور ملازمت کا سیارہ گڑھے سے گزر رہا ہے۔ یہاں سے اس پر خراب عطارد کی نظر بھی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ سے جاری ذہنی الجھن کا سبب بنے والے امور اس ہفتے سلجھنے کی جانب جاتے نظر آتے ہیں۔ غلطیاں درست کرنے کا موقع ملے گا لیکن مریخ یہاں کئی مہینے رہنے آیا ہے۔ محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کا سیارہ مشتری جسے سعدِاکبر یعنی بڑی خوش قسمتی لانے والا سیارہ کہا جاتا ہے اس سے منسلک لوگ فطرتاً نیک اور انسانوں کے خیر خواہ ہوتے ہیں، آپ کی عمر اگر شادی کی ہوچکی ہے یا آپ اس سلسلے میں کوشاں ہیں تو اس ہفتے دو یا دو سے زیادہ مناسب رشتے سامنے آسکتے ہیں، لیکن لگتا ہے اس بارے میں آپ کی قوتِ فیصلہ متزلزل ہوتی ہوئی نظر آتی ہے اور رشتہ طے پانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کا سیارہ زحل خانۂ آمدن میں الٹا چل رہا ہے۔ آپ کی آمدن کے حوالے سے حکومتی اداروں یا بڑوں کو جو شکوک وشبہات تھے امید ہے وہ سلسلہ اس ہفتے اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، اگر اس دورانیے میں آپ نے کسی بھی قسم کے غیرقانونی راستے کو اپنایا ہے تو آنے والا وقت اسے رسی کا پھندا بناکے آپ کو لٹکا بھی سکتا ہے۔ مشکل وقت میں صبر اور انتظار بہترین حل ہیں۔ کوئی مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
آپ کا نواں اور پانچواں خانہ متحرک ہورہے ہیں۔ بچوں کی اعلٰی تعلیم کے سلسلے میں حائل کاغذی رکاوٹیں امیدِ کامل ہے کہ اس ہفتے دور ہوجائیں گی۔ آپ کے بیرون ملک سفر کے حالات بن سکتے ہیں۔ حاملہ خواتین کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اور کوشش کریں کہ اپنا مزاج پرسکون رکھ سکیں۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
اس ہفتے نیپچون اور مریخ کے درمیان بننے والی تربیع آپ کے مزاج کو گرم کرسکتی ہے۔ مریخ کا تعلق آپ کی خوراک اور آج کل معدے سے ہے۔ معدہ اپ سیٹ ہوسکتا ہے آپ کی روحانی سوچوں میں کچھ تلخی کی آگ کا شعلہ روشن ہوسکتا ہے۔ کرائے کے مکان کے حوالے سے جو الجھن تھی امید ہے کسی کی مداخلت سے سلجھ جائے گی۔