کراچی میں آئندہ 2 روز گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

جمعے کو شہر میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 48دوران سمندری ہوائیں بند رہ سکتی ہیں، جس کے سبب کراچی سمیت دیگر ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوسکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا۔
Load Next Story