کارروائیوں سے لگتا ہے حکومت کو امن سے زیادہ لڑائی پسند ہے ترجمان کالعدم تحریک طالبان

جنگ بندی کے بعد قبائلی علاقوں میں شیلنگ میں اضافے کے ساتھ جیلوں میں بھی ساتھیوں پر تشدد میں اضافہ ہوا، شاہد اللہ شاہد

حکومت جنگ بندی کی پاسداری کرے اور ہمارے ساتھیوں پر تشدد بند کیا جائے ترجمان طالبان فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں شیلنگ اور جیلوں میں ساتھیوں پر تشدد سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو امن سے زیادہ جنگ پسند ہے۔


طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے بعد قبائلی علاقوں میں مارٹر اور توپوں کی شیلنگ میں اضافے کے ساتھ چھاپوں اور جیلوں میں بھی ہمارے ساتھیوں پر تشدد میں اضافہ ہوا جب کہ جیلوں میں تشدد کے بعد ساتھیوں کو حیدر آباد اور سکھر منتقل کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ان کارروائیوں سے لگتا ہے کہ وہ امن سے زیادہ جنگ کو اہمیت دیتی ہے اور دوبارہ جنگ کی جانب جانا چاہتی ہے۔

ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے مطالبہ کیا کہ حکومت جنگ بندی کی پاسداری کرے اور ہمارے ساتھیوں پر تشدد بند کیا جائے۔
Load Next Story