نئی دہلی لينڈ سلائيڈنگ سے 19 افراد ہلاک 30 لاپتہ

مختلف علاقوں ميں لينڈ سلائيڈنگ كی وجہ سے 19 افراد مٹی كے تودوں تلے دب كر ہلاک جبكہ 30 لاپتہ ہوگئے


APP September 14, 2012
مختلف علاقوں ميں لينڈ سلائيڈنگ كی وجہ سے 19 افراد مٹی كے تودوں تلے دب كر ہلاک جبكہ 30 لاپتہ ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت كی شمالی رياست اتر كھنڈ ميں ميں شديد بارش اور سيلاب كے باعث لينڈ سلائيڈنگ ،19 افراد مٹی كے تودوں تلے دب كر ہلاک ، 30 لاپتہ۔

بھارتی امدادی ايجنسی كے ترجمان پيوش روٹيلا نے ذرائع ابلاغ كو بتايا كہ گذشتہ روز ہونے والی شديد بارشوں كے باعث رياست اتر كھنڈ كے دو اضلاع رود لاپرايگ اور بگشيور ميں سيلابی صورتحال پيدا ہوگئی جس سے مختلف علاقوں ميں لينڈ سلائيڈنگ كی وجہ سے 19 افراد مٹی كے تودوں تلے دب كر ہلاک جبكہ 30 لاپتہ ہوگئے، انہوں نے كہا كہ ضلع رود لاپرايگ كے 4 ديہات سے 14 افراد اور ضلع بگشيور سے 5افراد كی لاشيں ملی ہيں جبكہ رود لاپرايگ ضلع ميں 30 كے قريب افراد ابھی تک مٹی كے تودوں تلے دبے ہوئے ہيں جن كے زندہ بچ جانے كے امكانات انتہائی كم ہيں تاہم ان كی تلاش كيلئے امدادی سرگرمياں جاری ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |