انڈس ہائی وے پرمسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم2 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، مسافر کوچ بہاولپور سے کراچی جارہی تھی


ویب ڈیسک October 06, 2022
مسافر کوچ بھاولپور سے کراچی جارہی تھی:فوٹو:فائل

انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حیدر آباد میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے سبب 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق مسافر کوچ بہاولپور سے کراچی اور ٹرک جامشورو سے سہون جارہا تھا۔ حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹوڑھی پھاٹک کے مقام پرپیش آیا۔

جاں بحق مسافروں میں ڈیڑھ سالہ خدیجہ بنت ذوالقرنین سمیت دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں محمد اشرف، عتیق الرحمن، محمد ظفر، جاوید احمد ، محمد حسنین، نورین، راشد محمود، محمد طارق اور محمد وسیم اور دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں