شمالی کوریا کا 2 ہفتوں میں چھٹا میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے


ویب ڈیسک October 06, 2022
شمالی کوریا نے دو روز قبل بھی میزائل تجربہ کیا تھا:فوٹو:فائل

شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔ دو ہفتوں کے دوران یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کئے گئے۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 22 منٹ کے وقفے سے دو بیلسٹک میزائل فائرکیے۔ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی سمندری علاقے سے فائر کیے گئے۔

دو روز قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا تھا۔

شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو علاقے میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔ جنگی مشقوں میں امریکی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |