عظیم فوج اپنے لوگوں پر کبھی گولی نہیں چلائے گی صاف الیکشن کرائے گی شیخ رشید

بیلٹ کےمقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، سابق وزیر داخلہ کا ٹوئٹ

آرمی چیف کے بیان کےبعد افواہیں ختم ہو گئیں، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے بیان کےبعد افواہیں ختم ہو گئیں۔ اب فوری الیکشن ہونے چاہییں۔ حکومت اسلام آباد کے 25لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرےگی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔


سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیلٹ کےمقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دےگا۔تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائےگی۔ اسلام آباد کےلوگوں نےمحصور ہونے کےخوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔

شیخ رشید ے مزید کہا کہ وزرا کی تعداد 75، جن میں 22 بےمحکمہ ہیں۔کنٹینر راستے نہیں روک سکتے۔فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔عظیم فوج کبھی اپنےلوگوں پرگولی نہیں چلائےگی۔ مذاکرات کی میزپرلائےگی اورصاف شفاف الیکشن کرائےگی۔
Load Next Story