چین میں طالب علم نے کلاس روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی تاریخ کے مطابق واقعہ 13 مارچ کو پیش آیا۔


ویب ڈیسک March 22, 2014
تصویر میں طالب علم اپنی کرسی سے اٹھ کر کھڑکی کی جانب بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔ فوٹو؛ لائیولیک

چین کے اسکول میں طالب علم نے دوران پڑھائی کلاس روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

واقعے کی ویڈیو یو ٹیوب پر لوڈ ہونے کے بعد اب تک لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں اوریہ واقعہ چین کے تعلیمی اداروں کے کمروں میں لگے کیمرے نے محفوظ کیا، ویڈیو میں نظر آنے والی تاریخ کے مطابق واقعہ 13 مارچ کو پیش آیا اورطالب علم سب سے'' پہلی رو'' میں بیٹھا اپنی کتابیں کھولے مطالعے میں مصروف تھا جب کہ خاتون ٹیچر بورڈ پرطالب علموں کو متعلقہ مضمون کے متعلق کچھ سمجھارہی تھیں، اسی دوران طالب علم اٹھتا ہے اورفوراً کلاس روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دیتا ہے جس کے بعد کلاس میں موجود دیگر طلبا وطالبات خوف کے مارے چیخنا شروع ہوجاتے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ طالب علم نے خود کشی امتحانات کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے کی تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی جب کہ چین کے میڈیا کے مطابق اس کی ایک وجہ ملک میں کم عمرلڑکوں کے اندر بڑھتے خودکشی کا بڑھتا رجحان بھی ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں