ٹرین کے کرایوں میں پھر ہوشربا اضافہ

کرایوں میں اضافہ کلو میٹر کے حساب سے کیا گیا ہے، ریلوے حکام

فوٹو فائل

ریلوے حکام کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ٹرین کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد لاہور سے راولپنڈی کے درمیان اے سی پارلر کار کلاس کا کرایہ 13 سو 50 کے بجائے 18 سو روپے وصول کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام پر ریلوے حکام نے ٹرین کے کرائے میں اضافے کا مزید بوجھ ڈال دیا، کرایوں میں اضافہ کلو میٹر کے حساب سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان اے سی پارلر کار کلاس کا پرانہ کرایہ 13 سو 50سے بڑھا کر نیا کرایہ18سو روپے کردیا گیا ہے، اے سی بزنس کلاس کا پرانہ کرایہ 11 سو 50 سے بڑھا کر نیا کرایہ 16 سو روپے کردیا گیا ہے جب کہ اے سی سٹینڈر کا پرانہ کرایہ1 ہزار روپے سے بڑھا کر13سو 50روپے کردیا گیا ہے, اسی طرح اکانومی کلاس کے کرائے میں 200 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اکانومی کلاس کا ٹکٹ ساڑھے 600 کے بجائے 850 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

 


ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے جہلم کے درمیان اے سی پارلر کلاس کا کرایہ1450روپے، اے سی پارلر کا گجرات اور لالہ موسی کا کرایہ 1250 روپے، لاہور سے لالہ موسی اور جہلم تک کا اے سی بزنس کلاس کا نیا کرایہ 12 سو روپے کردیا گیا ہے۔

لاہور سے وزیرآباد تک اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 750روپے، لاہور سے لوئیر اے سی کلاس کا جہلم اسٹیشن تک کا نیا کرایہ 850 روپے کردیا گیا ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق لوئیر اے سی کلاس کا لالہ موسی اور گجرات اسٹیشن تک کا نیا کرایہ 7 سو روپے، لوئیر اے سی کلاس کا وزیر آباد اور گوجرانوالہ اسٹیشن تک کا نیا کرایہ 550 روپے کردیا گیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے جہلم ریلوے اسٹیشن تک اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 6 سو روپے، لاہور سے لالہ موسی اور گجرات ریلوے سٹیشن تک اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 450 روپے، لاہور سے وزیرآباد ریلوے اسٹیشن تک کا نیا کرایہ 250روپے کیا گیا ہے جب کہ لاہور سے گوجرانوالہ سٹیشن تک اکانومی کلاس کا نیا کرایہ2سو روپے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story