بیوی نے شوہر کی سابقہ محبوبہ سے دوسری شادی کروا دی

شوہر کی دوسری شادی کے بعد وملہ اپنی سوتن اور شوہر کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہے


ویب ڈیسک October 06, 2022
فوٹو فائل

خاوند کی محبت میں بھارتی خاتون نے اپنے ہی شوہر کی سابقہ محبوبہ سے شادی کروا دی۔

ایسا شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے کہ کسی بیوی نے اپنی شوہر کی دوسری شادی کروائی ہو اور سوتن بننے والے خاتون شوہر کی سابقہ محبوبہ ہو۔

جی ہاں!بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی اس کی سابقہ محبوبہ سے شادی کروائی۔

تروپتی شہر کے ایک مقامی ویڈیو مواد تخلیق کرنے والے کلیان کی سوشل میڈیا پر وملہ نامی خاتون سے دوستی کے بعد شادی ہوئی۔

شادی کو کچھ وقت گزرا تو وملہ کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر کے ماضی میں وشاکا پٹم کی کسی خاتون سے رومانوی تعلقات تھے، جو کلیان سے اب بھی شادی کی خواہاں ہے۔

وملہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خود اہتمام کیا اور دونوں کی شادی کروا دی جس کے بعد تینوں ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

POST

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں