سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کی تقرری کے معاملے پروفاق کوایک اور مراسلہ

درخواست کے باوجود آئی جی سندھ کا مستقل تقررنہیں کیا گیا جو کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے،حکومت سندھ


ویب ڈیسک March 22, 2014
اقبال محمود یا فیاض لغاری کو مستقل آئی جی سندھ مقرر کیا جائے،حکومت سندھ کی وفاق سے درخواست رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کی مستقل تقرری نہ ہونے کے حوالے سے وفاق کو ایک اور مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اس عہدے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کردہ ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے وفاق کو ارسال کردہ مراسلہ میں درخواست کی گئی ہے کہ اقبال محمود یا فیاض لغاری کو مستقل آئی جی سندھ مقرر کیا جائے، مراسلے میں سندھ حکومت نے شکوہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی درخواست کے باوجود آئی جی سندھ کا مستقل تقررنہیں کیا گیا جو کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے جبکہ صوبائی حکومت کو مستقل آئی جی نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی اپنے حکم نامے میں وفاق کو 7 روز میں آئی جی سندھ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں