لاہور پولیس کا ملزم کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کتا بننے پر مجبور کردیا
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم اشفاق کانوں کو ہاتھ لگاتا رہا، آئی جی پنجاب کا نوٹس
صوبائی دارالحکومت کے علاقے بادامی باغ میں پولیس حراست میں ملزم کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں پولیس اہل کار ملزم کو کتا بنے پر مجبور کررہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہل کاروں نے خون آلود کپڑوں میں زمین پر پڑے ملزم کو کتا بننے پر مجبور کیا جب کہ مبینہ طور پر اس موقع پر موجود ایس ایچ او اور دیگر اہلکار ملزم کو کتے کی آواز نکالنے کا کہتے رہے۔
ملزم اشفاق کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جب کہ اس دوران تھانے کے فرش پر پڑا ملزم کانوں کو ہاتھ لگاتا رہا ۔ ملزم کے ساتھ ناروا سلوک کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور انسانیت کی تذلیل ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملوث اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
ایس ایچ او بادامی باغ معطل
مذکورہ واقعہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے ایس ایچ او بادامی باغ کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کو معاملہ کی انکوائری کر کے رپورٹ جلد پیش کرنے کا حکم کردیا ہے۔
ایس ایچ اوآصف جبار کو زیرحراست ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب کا نوٹس
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور میں بادامی باغ تھانہ میں زیر حراست ملزم سے غیر انسانی سلوک کرنے اور ویڈیو بنانے کا افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کر کے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے ایس ایس انویسٹی گیشن لاہور کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ ایس ایچ او اور اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے، ایسے افسوسناک واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔