شاداب خان نے بابراعظم اور حارث رؤف کو قومی ٹیم کے ہیرے قرار دے دیا
آل راؤنڈر نے ٹویٹر پر دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر جاری کی ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو قویم ٹیم کے ہیرے قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آل راؤنڈر شاداب خان نے ایک تصویر جاری کی جس پر لیگ اسپنر کے دائیں طرف حارث رؤف اور بائیں طرف بابراعظم بیٹھے ہوئے ہیں۔
شاداب خان نے تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ''ہیرے ہیں بابراعظم اور حارث رؤف''۔ اسکے ساتھ انہوں نے حارث رؤف کی تصویر کو علیحدہ کرکے الگ سے مزاحیہ ٹویٹ میں لکھا کہ ''مائنڈ نہ کرنا، حارث رؤف تھوڑا پریشان تھا روٹی تھوڑی تاخیر سے آئی''۔
نائب کپتان شاداب خان کی ٹویٹس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ آل راؤنڈر کو بھی ٹیم کا ہیرا قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے، سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے 8 اکتوبر کو کھیلے گی۔
مزید پڑھیں؛ نیوزی لینڈ کی سردی سے شاداب خان کو امی یاد آگئیں
اس سے قبل، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی اور لاہور میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں انگلش ٹیم نے 3-4 سے سیریز اپنے نام کی۔
سہ فریقی سیریز کا اختتام 14 اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچز کا آغاز ہوگا۔