مشعل خان کی حکومت سے گدھوں اور کتوں کو برآمد نہ کرنے کی اپیل

حکومت کی چین کو گدھے اور کتے برآمد کرنے کی خبروں پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔


ویب ڈیسک October 06, 2022
گدھوں اور کتوں کو چین کو برآمد نہ کیا جائے۔اداکارہ، (فوٹو: انسٹاگرام)

پاکستان کی معروف اداکارہ مشعل خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک میں موجود گدھوں اور کتوں کو کسی بھی ملک کو برآمد نہ کیا جائے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے چین کو گدھے اور کتے برآمد کئے جانے کی خبروں پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

Mashall khan

کئی صارفین اس اقدام سے خوش نظر آئے جبکہ متعدد صارفین تعجب کا شکار ہیں کہ چین کو گدھوں اور کتوں میں اتنی دلچسپی کیوں ہے۔

اداکارہ مشعل خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اس اقدام پر عمل درآمد نہ کیا جائے اور گدھوں اور کتوں کو چین کو برآمد نہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں