وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

وزیراعظم نے امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کاوشوں پر سیکریٹری جنرل کی کاوشوں کو سراہا


ویب ڈیسک October 06, 2022
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ کو متحد کرنے پر مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے آج وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی، جس میں مسلم ممالک کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔


وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امت مسلمہ کو متحد کرنے اور امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر سیکریٹری جنرل اور مسلم ورلڈ لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں