جعفرآباد میں راشن کی تقسیم کے دوران پولیس فائرنگ سے سیلاب متاثرہ شخص جاں بحق

مقتول سیلاب متاثرین میں شامل تھا جو اپنے خاندان کے لیے راشن لینے کیلیے پہنچا تھا، پولیس


ویب ڈیسک October 06, 2022
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں راشن کی تقسیم کے دوران پولیس کی فائرنگ سے سیلاب متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفرآباد میں قائم کیپٹل فارم ہاؤس میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی پر پولیس نے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔

اس دوران ایک اہلکار نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جو اپنے سیلاب متاثرہ خاندان کے لیے راشن لینے پہنچا تھا۔

فائرنگ کے واقعے میں شہری کی ہلاکت کے بعد متاثرین نے احتجاجا روڈ بند کیا اور ملوث اہلکار کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |