رجنی کانت کی بیٹی کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا طلاق کا فیصلہ منسوخ   

دھنوش اور ایشوریہ کے خاندانوں نے سپر اسٹار رجنی کانت کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے۔

ایشوریہ اور دھنوش کی شادی نومبر 2004 میں ہوئی تھی، فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے سپراسٹار اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ اور ان کے شوہر دھنوش نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کے اعلان کے 9 ماہ بعد اداکار دھنوش اور ان کی اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر کے پھر سے ایک ساتھ رہنے کا ارادہ کیا ہے۔


دھنوش اور ایشوریہ کے خاندانوں نے سپر اسٹار رجنی کانت کی رہائش گاہ پر ایک ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے۔

تامل سینما کے سپر ہیرو رجنی کانت کے داماد دھنوش اور بیٹی ایشوریہ کو خاندان کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ شادی کو چلانے کی کوشش سمیت مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایشوریہ اور دھنوش کی شادی نومبر 2004 میں ہوئی تھی اور اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔
Load Next Story