زرمبادلہ کے ذخائر8 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے

ایک ہفتے کے دوران ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

فوٹو فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیس ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ پر مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 76 کروڑ ڈالرز سے گھٹ کر 13 ارب 58 کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکار ڈ کئے گئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر10 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 8 ارب ڈالرز سے گر کر7ارب89کروڑ ڈالرز تک پہنچے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6 کروڑ70 لاکھ ڈالرز کمی سے 5ارب68کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
Load Next Story