گھریلو پریشانیوں سے تنگ بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

ایک ماہ قبل بیٹے کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں میں طلاق کی باتیں چل رہی تھیں، والد

اداکار گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شراب نوشی کے عادی تھے، فوٹو: فائل

بھارت میں تامل ڈراموں کے معروف اداکار لوکیش راجندرا نے 34 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شراب نوشی کا عادی تھا اور اکثر اوقات انہیں مختلف جگہوں پر نشے کی حالت میں دیکھا جاتا تھا۔


اداکار لوکیش گزشتہ روز چنئی شہر میں ایک بس ٹرمینل کے قریب نشے کی حالت میں بیہوش ملے جہاں سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

لوکیش راجندرا کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل بیٹے کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں میں طلاق کی باتیں چل رہی تھیں۔
Load Next Story