برطانوی حکومت کا گھریلو صارفین کیلیے سردیوں میں 3 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ پر غور

روس کرین تنازعے کے باعث برطانیہ سمیت یورپی ممالک کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے

فوٹو: فائل

برطانوی حکومت نے سردیوں میں گیس کی قلت سے بچنے کیلئے 3گھنٹے کی گیس لوڈ شیڈنگ پر غور شروع کردیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سردیوں سے قبل احتیاطی تدابر اختیار کرتے ہو ئے حکومت نے شہریوں کو کم سے کم بجلی کے استعمال کی ترغیب دینا شروع کر دی ہے۔

حکومت کی طرف سے گیس کی ضرورت پورi کرنے کیلئے بجلی کی بچت کرنے والے صارفین کیلئے رعائتی اسکیمیں بھی متعارف کروا ئی جائیں گی۔

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر حکومت کی طرف سے شہریوں کو بجلی او گیس کے محتاط انداز میں ا ستعمال کی ہدایت بھی کی جارہی ہے۔


واضح رہے کے حکام کی طرف سے کوئلہ سے دوبارہ بجلی پیدا کرنے پر بھی غو ر شروع کردیا گیا ہے، اس وقت برطانیہ اپنی ایل این جی کی ضروت ناروے سے پوری کر رہا ہے۔

برطانیہ میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا 40فیصد انحصار گیس پر ہے، سردیوں میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کے بجلی کا استعمال کم کیا جا ئے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ اختیار کئے گئے تو مستقبل میں موسم سرما کے دوران بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس بات کا بھی خدشہ ہے کے عدم دستیابی کی صورت میں گیس کی فراہمی بھی بند کرنا پڑے۔

برطانیہ سمیت یورپی ممالک کو روس یوکرین جنگ کے باعث گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے، گیس کی عدم فراہمی کے باعث بیشتر یورپی ممالک میں ایٹمی پلانٹ بھی بند پڑے ہیں۔

امریکہ اور اور قطر کی طرف سے فراہم کی جانے والی ایل این جی کی سپلائی کے باوجود موسم سرما میں پیش آنے والی صورتحال نے تمام ممالک کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے
Load Next Story