ویسٹ انڈین کرکٹر کی ٹی20 میں 22چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری

بلے باز نے اپنی اننگز میں 200 رنز صرف باونڈریز لگا کر بنائے


ویب ڈیسک October 06, 2022
فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بلے باز راحکیم کورنوال نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 22 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

کرک انفو کی ٹویٹ کے مطابق امریکا میں جاری اٹلانٹا اوپن ٹی20 ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی نے 22 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 200ڈبل سنچری اسکور کی۔

انہوں نے اپنی اننگز میں 200 رنز صرف باونڈریز لگا کر بنائے جبکہ 5 رنز صرف بھاگ کر بنائے۔ راحکیم کورنوال 77 گیندوں پر 205 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔



اٹلانٹا فائر نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 326 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔