مریم نواز لندن پہنچ گئیں نواز شریف سے ملاقات

مریم نواز کی نومبر میں اپنے والد نواز شریف کے ساتھ پاکستان واپسی کا امکان ہے

فوٹو ایکسپریس

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لندن پہنچنے کے بعد اپنے والد سے ملاقات کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مریم نواز دوحا سے لندن پہنچیں جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر اُن کے بھائی حسن نواز اُن کے منتظر تھے، تین سال بعد ملاقات کے وقت دونوں بہن بھائی جذباتی بھی ہوئے۔

مریم نواز ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچی جہاں لیگی کارکنان نے اُن کے حق میں نعرے بازی کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔
Load Next Story