ہاتھ چھوڑ کر ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ
32 سالہ موٹر سائیکل سوار نے 1902 فِٹ اور 8 انچ تک ہاتھ چھوڑ کر ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلانے کا ریکارڈ بنایا
لیتھونیا کے اسٹنٹ موٹر سائیکل سوار نے ہاتھ چھوڑ کر ایک پہیے پر طویل فاصلے تک موٹر سائیکل چلانے کا گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
گینیز عالمی ریکارڈ کے مطابق 32 سالہ ایرُوناس گِبیزا، جو کہ ایک پیشہ ور اسٹنٹ رائڈر ہیں، نے دارالحکومت وِلنیئس میں 1902 فِٹ اور 8 انچ تک ہاتھ چھوڑ کر ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلانے کا ریکارڈ بنایا۔
موٹر سائیکل سوار، جنہوں نے اپنی بہن کی اسکوٹر پر 10 سال کی عمر میں ون ویلنگ کرنا شروع کی، کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ کے لیے کوشش کرنے سے قبل ایک پریکٹس سیشن لیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے روہتیش اُوپڈھیے کے پاس تھا۔ انہوں نے 2019 میں یہ ریکارڈ 1860 فِٹ اور 2.9 انچ فاصلہ طے کر کے حاصل کیا تھا۔
ایرُوناس گِبیزا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اس ریکارڈ کو توڑتا ہے تو وہ ممکنہ طور پر ایک اور کوشش کریں گے۔