پاکستان جونیئر لیگ کا رنگارنگ تقریب میں افتتاح
ٹیموں کا مینٹورز کی قیادت میں مارچ پاسٹ،آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
پاکستان جونیئر لیگ کا رنگارنگ تقریب میں افتتاح ہوگیا،ٹیموں نے مینٹورز کی قیادت میں مارچ پاسٹ کیا۔
آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، موسیقی کا تڑکا بھی لگا،افتتاحی میچ میں مردان واریئرز نے گوجرانوالہ جائنٹس کو8 وکٹ سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کا افتتاح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سجائی جانے والی رنگارنگ تقریب میں ہوا، تمام 6 ٹیمیں اپنے مینٹورز جاوید میانداد، ویوین رچرڈز، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمران طاہر اور کولن منرو کی زیر قیادت میدان میں مارچ پاسٹ کیلیے آئیں۔
شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،عاصم اظہر کے بعد ینگ سٹنرز اور جسٹن بے بیز نے پی جے ایل کا آفیشل ترانہ پیش کیا، طلبہ کیلیے داخلہ مفت ہونے کے باوجود بیشتر اسٹینڈز خالی رہے، اپنے خطاب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ اس لیگ سے مستقبل روشن ہوگا، پوری دنیا میں پاکستان کرکٹ کے چرچے ہوں گے، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی اس ایونٹ میں گہری دلچسپی ظاہر کی،پسماندہ علاقوں سے کھلاڑی شرکت کیلیے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز لیگ 3 سے 18مارچ تک کروانے کا فیصلہ
جونئیر کھلاڑیوں کو پْرکشش معاوضہ بھی دیں گے،ہم اپنے نوجوانوں کو مستقبل کیلیے تیار کریں گے،انھوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ٹیموں کے مینٹور ہیں، پاکستان کی شان جاوید میانداد، سر ویوین رچرڈز اور ڈیرن سیمی جیسے عظیم کھلاڑی لیگ کا حصہ بنے، یہ پاکستان جونیئر لیگ نہیں بلکہ ورلڈ جونئیر لیگ ہے،اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے بچوں کی مستقبل کیلیے تربیت ہوگی۔
مزید پڑھیں: جونیئر لیگ میں پی سی بی پیسہ پانی کی طرح بہانے لگا
لیگ تاریخ رقم کرنے جارہی ہے، ٹی ٹوئنٹی دنیا کا مقبول ترین فارمیٹ اور اس کی کمرشل ویلیو بھی ہے، اس پلیٹ فارم سے ان کرکٹرز کی تربیت کے ساتھ رہنمائی بھی ہوگی۔ بعد ازاں افتتاحی میچ میں مردان واریئرز نے گوجرانوالہ جائنٹس کو8 وکٹ سے ہرا دیا،اوپنر جارج تھامس نے نصف سنچری بنائی،ناکام ٹیم کے کپتان عزیر ممتاز نے 54 رنز کی اننگز کھیلی،ایمل خان نے 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔