سارہ انعام قتل کیس ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

ایڈیشنل جج کے چھٹی پرہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی


ویب ڈیسک October 07, 2022
عدالت نے آج مدعی کے وکیل سے دلائل طلب کررکھے تھے:فوٹو:فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئیں۔ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

مزید پڑھیں: سارہ انعام قتل کیس؛ ملزم شاہنواز امیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

 

ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے آج مدعی کے وکیل راؤ عبد الرحیم سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں