کراچی ڈاکو واردات کے دوران عوام کے ہتھے چڑھ گئے مشتعل افراد کا تشدد

فیروز آباد کے علاقے میں پیسے نکلوانے والا شہری اے ٹی ایم بوتھ کے اندر ہی لُٹ گیا، ملزم فرار

لوٹ مار کے دوران شہری کے شور مچانے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے (فوٹو فائل)

جوہر آباد کے علاقے دستگیر میں ڈاکو لوٹ مار کی واردات کے دوران عوام کے ہتھے چڑھ گئے، جنہیں مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران شہری کے شور مچانے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور دونوں ڈاکوؤں کو قابو کرلیا۔ مشتعل افراد نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔


دریں اثنا فیروز آباد کے علاقے میں اے ٹی ایم پر شہری کو لوٹ لیا گیا۔ شہری نے دروازہ لاک کرکے رقم نکالی، تب تک باہر موجود ملزم، شہری کے انتظار میں کافی دیر تک کھڑا رہا۔ شہری نے جیسے ہی اے ٹی ایم بوتھ کا دروازہ کھولا تو ملزم نے فوراً واردات کرتے ہوئے رقم لوٹ لی۔

ملزم نے چند سیکنڈز میں واردات مکمل کی۔ اس دوران شہری کو باہر بھی نہیں نکلنے دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ بالکل واضح نظر آرہا ہے۔
Load Next Story