ٹریفک حادثے میں گاڑی حیران کن طور پر مکان کی چھت پر چڑھ گئی ویڈیو وائرل

حادثے میں معجزاتی طور پر ڈرائیور اور مکان میں موجود افراد محفوظ رہے، ریسکیو اہلکار


ویب ڈیسک October 07, 2022
فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے دوران اڑ کر مکان چھت پر چڑھنے والی گاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار حادثے کے دوران مکان کی چھت پر چڑھ گئی۔

گاڑی کو مکان کی چھت پر دیکھ کر اطراف سے گزرنے والے کار سوار اور راہ گیر اور سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ گاڑی چھت پر چڑھی کیسے؟

اس حوالے سے سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث مٹی کے ڈھیر سے پر چڑھ کر سامنے موجود مکان کی چھٹ پر چڑھ گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور معمولی طور پر زخمی ہوا۔

عینی شاہدین اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں معجزاتی طور پر ڈرائیور اور مکان میں موجود افراد محفوظ رہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں