سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘  کا ٹریلر وائرل ہوگیا

سلمان خان کی نئی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں

سلمان خان نے فلم اپنے گیٹ اپ کی تصویر بھی مداحوں کے لئے شئیر کی:فوٹو:سوشل میڈیا

سلمان خان کی نئی فلم 'کسی کا بھائی، کسی کی جان' کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سلمان خان کی فلموں کا ان کے پرستاروں کو بے چینی سے انتظاررہتا ہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان نے شائقین کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ' کسی کا بھائی،کسی کی جان ' کا ٹریلرسوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔








View this post on Instagram


A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)






'کسی کا بھائی،کسی کی جان' کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اب تک لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

سلمان خان نے فلم سے حوالے سے اپنی نئی تصویر بھی شئیر کی جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی، کسی کی جان' رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story