ایک اور آڈیو لیک عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

آڈیو میں عمران خان ارکان قومی اسمبلی کو خریدنے کی بات کررہے ہیں


ویب ڈیسک October 07, 2022
آڈیو میں عمران خان ارکان قومی اسمبلی کو خریدنے کی بات کررہے ہیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو لیک ہوگئی جس سے ان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک میں اہم شخصیات کی آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی تیسری آڈیو لیک ہوگئی۔

عمران خان کہہ رہے ہیں ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا، 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، بڑی چیزیں ہورہی ہیں اور میں کئی چالیں چل رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس؛ سائفر سے متعلق عمران خان کی ایک اور آڈیو منظرعام پر

عمران خان نے کہا کہ 5 ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) تو میں خرید رہا ہوں، وہ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ پانچ اور لے دے، دس ہوجائیں تویہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔



عمران خان نے کہا کہ کوئی پرواہ نہیں کیا صحیح ہے کیا غلط۔ ہر حربہ آزماؤں گا، میں نے میسیج دیناہے، اس وقت قوم الارم ہوئی ہے لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح سے ہم جیت جائیں، ایک ایم این اے بھی اگر کوئی توڑ لیتا ہے تو بہت فرق پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |