نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ اور سہ فریقی سیریز سے قبل بڑا دھچکا

اہم بیٹر انجری کا شکار ہوکر ٹرائنگولر سیریز سے باہر ہوگئے


ویب ڈیسک October 07, 2022
اہم بیٹر انجری کا شکار ہوکر ٹرائنگولر سیریز سے باہر ہوگئے (فوٹو: ٹوئٹر)

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ اور سہ فریقی سیریز سے قبل اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پریکٹس میچ کے دوران بیٹر ڈیرل مچل کو دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ سہ فریقی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ سہ فریقی سیریز میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کیویز کے ورلڈ کپ سے قبل تجربات ختم نہ ہوسکے

دوسری جانب نیوزی لینڈ بورڈ نے مچل ڈیرل کے متبادل کھلاڑی کے نام اعلان بعد میں کرے گا۔

گیری اسٹیڈ کے مطابق ورلڈکپ میں مچل کی شمولیت پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا، انکی فٹنس کو مانیٹر کرتے ہوئے ان کے ورلڈکپ کھیلنے پر فیصلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں