اغوا کا ڈراپ سین بھابھی سے مبینہ تعلق پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

ملزم نے قتل کو چھپانے کے لیے گنجمنڈی میں اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا, پولیس

قتل میں ملوث دونوں ملزمان کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

راولپنڈی میں بھابھی سے مبینہ تعلق پر سگے بھائی کو قتل کرکے اغوا کا ڈھونگ رچانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی کی حدود میں پیش آیا جہاں بھابھی سے مبینہ تعلق پر بھائی سے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار کر اغواء کا ڈرامہ کیا جس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرکے اغواء کا ڈھونگ رچانے والا ملزم نعیم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، نعیم نے اپنے سالے زاہد کے ساتھ ملکر اپنے حقیقی بھائی ندیم کو قتل کیا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں۔

ملزم نے دوران حراست انکشاف کیا کہ اس نے بھائی کو تشدد کرکے قتل کیا اور نعش بوری میں بند کرکے نالہ لئی کے پاس پھینک دی۔

تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے بوری بند نعش ملنے پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کو چھپانے کے لیے گنجمنڈی میں اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا۔
Load Next Story