کے پی حکومت کا سیلاب فنڈ کی 20 فیصد امداد بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

سات میڈیکل ٹیمیں آج بلوچستان روانہ ہوں گی،بلوچستان کےعوام ہمارے بھائی ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

سات میڈیکل ٹیمیں آج بلوچستان روانہ ہوں گی،بلوچستان کےعوام ہمارے بھائی ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ کے پی (فوٹو : فائل)

خیبرپختون خوا حکومت نے سیلاب کے امدادی فنڈ میں سے 20 فیصد رقم بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان محمود خان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے جمع شدہ رقم کا 20 فیصد صوبہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبہ بلوچستان کے لیے 7 میڈیکل ٹیمیں بھی آج روانہ ہوں گی۔


محمود خان نے کہا کہ نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد اور صحبت پور میں خیبر پختونخوا حکومت کی لائیو اسٹاک ٹیمیں پہلے سے موجود ہیں، بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ گھروں کی بحالی کے لیے مالی امداد کی فراہمی کل ضلع ڈی آئی خان سے شروع کی جائے گی، مکمل تباہ شدہ مکانات کے لیے 4 لاکھ جبکہ جزوی نقصان زدہ کو 1.6 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
Load Next Story