کراچی میں ہفتے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

اس دوران شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے


Staff Reporter October 07, 2022
فوٹو فائل

کراچی میں ہفتہ 8 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ اس دوران پارہ 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بند رہیں جبکہ متوازی سمت بلوچستان کی جانب سے گرم و خشک ہوائیں چلیں، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 47فیصد ہونے کے سبب غیرمعمولی گرمی نہیں پڑی جبکہ شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہوئیں۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کراچی اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، 8 سے 10 اکتوبر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم ضلع تھرپارکر میں مطلع جذوی سے مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں