پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا
ہفتہ وار 6 پروازیں استنبول کیلئے چلائی جائیں گی،4 پروازیں اسلام آباد اور 2 لاہور سے آپریٹ ہونگی، ترجمان
قومی ائیر لائن نے 14نومبر سے ترکیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار 6 پروازیں استنبول کیلئے چلائی جائیں گی،4 پروازیں اسلام آباد سے اور 2پروازیں لاہور سے آپریٹ ہوں گی۔
استنبول کیلئے پی آئی اے جدید طیارے ایئر بس 320استعمال کرے گا، ترکیہ پہنچنے والے مسافروں کو ترکش ائیر سےکوڈشئیرنگ کے ذریعے برطانیہ اور یورپ روانہ کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق یورپ اور برطانیہ کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کی وجہ سے زیادہ تر پی آئی اے کے مسافروں کو استنبول پہنچایا جائے گا،استنبول ائیرپورٹ پر یورپ اور برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ترکیہ کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے مسافروں کو سہولت اورکاروبار کے حوالے سے پی آئی اے کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔