سی سی پی او لاہور نے مدت ملازمت میں 3 سال توسیع کی درخواست دائر کردی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن غلام محمود ڈوگر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کر چکی ہے


October 07, 2022
—فائل فوٹو

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی نوکری کی مدت تین سال بڑھانے کے لیے درخواست سروسز ٹربیونل میں دائر کر دی.


اسٹیبلشمنٹ ڈویژن غلام محمود ڈوگر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق غلام محمود ڈوگر 23 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

سی سی پی او نے درخواست میں کہا کہ 1993 میں پولیس سروس جوائن کی اس وقت شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش 23 اپریل 1963 تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ اصل تاریخ پیدائش 28 دسمبر 1965 ہے۔

غلام محمود ڈوگرنے 2019 میں بھی نادرہ کےریکارڈ میں تبدیلی کے لیے لاہور کی سول عدالت سے ڈگری جاری کروائی تھی لیکن سروس بک میں ریکارڈ تبدیل نہیں ہوا۔

سروسز ٹربیونل نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی درخواست پر 7 دن بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 14 اکتوبر کو کمنٹس مانگ لیے۔ ریکارڈ درست ہونے پر غلام محمود ڈوگر کی سروس کم ازکم ڈیڑھ سال بڑھ جائے گی جبکہ تاریخ پیدائش کی درستگی کے حوالے سے عدالت بھی اپنا حکم دے چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔