عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور خفیہ آڈیو سامنے آگئی

سائفر کے حوالے سے لوگوں کے دماغوں میں میر جعفر اور میر صادق کا کردار بٹھانا ہے، عمران خان کی گفتگو


ویب ڈیسک October 07, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سائفر سے متعلق گفتگو کی ایک اور خفیہ آڈیو سامنے آگئی۔

نامعلوم ہیکر کی جانب سے جاری کی جانے والی آڈیو کو 'سائفر کی اصل کہانی پارٹ تھری' کا نام دیا گیا ہے، جس میں عمران خان، اسد عمر اور شیری مزاری کی آپس میں کی جانے والی گفتگو ہے۔

آڈیو میں اسد عمر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ لیٹر (سائفر) والا کام ہفتہ دس پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ 'اس لیٹر کا تاثر ساری دنیا میں چلا گیا ہے'۔

شری مزاری کو آڈیو میں عمران خان اور اسد عمر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ چین نے امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کا سرکاری بیان بھی جاری کیا ہے'۔

مزید پڑھیں: ایک اور آڈیو لیک، عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

اس پر عمران خان نے انہیں کہا کہ لیٹر کے بارے میں جو ہم نے سوچا ویسا ہی ہوا، ساری دنیا میں اب اس حوالے سے بات ہورہی ہے۔ شیری مزاری نے عمران خان کو بتایا کہ چین کے حکام نے بھی سائفر کی مذمت کردی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے شیری مزاری اور اسد عمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ہمارے ساتھ کھڑی ہے،حکمت عملی یہ ہے ایسا پریشر بنے کہ اتوار کو جو ووٹ دینے جائے وہ برانڈڈ اور زندگی بھر کے لیے ہو، لوگوں کے دماغوں میں اس حوالے سے میر جعفر اور میر صادق کا کردار بٹھانا ہے، لوگوں کے ذہن اور گراؤنڈ پہلے ہی بنا ہوا ہے، اس وقت آپ کو بس اُن کے ذہنوں میں بات کو بٹھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چار افراد نے توہین مذہب کے نام پر میرے قتل کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی چیئرمین کی سائفر سے متعلق دو آڈیوز سامنے آچکی ہیں، جن میں سے ایک میں انہوں نے بیرونی مراسلے پر پارٹی رہنماؤں کو کھیلنے کی ہدایت کی جبکہ دوسری میں اپنی مرضی کے منٹس بنانے کی بات کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |