گوجرانوالا میں شوہر کو باندھ کر خاتون سے اجتماعی زیادتی

تھانہ صدر کامونکی نے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں شوہر کو باندھ کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کامونکی میں تین ملزمان نے شوہر کو باندھ کر اُس کے سامنے 45 سالہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔


متاثرہ خاتون اور شوہر نے واقعے سے متعلق تھانہ صدر کامونکی میں درخواست دائر کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد گرفتار افراد کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story