روسی صدر کو 70 ویں سالگرہ پر ٹریکٹر کا تحفہ

صدر پیوٹن کو یہ تحفہ بیلاروسی ہم منصب کی جانب سے دیا گیا


ویب ڈیسک October 08, 2022
صدر پیوٹن کو یہ تحفہ بیلاروسی ہم منصب کی جانب سے دیا گیا (فوٹو: روسی میڈیا)

روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بیلاروس کے صدر کی جانب سے تحفے میں ٹریکٹر دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کےوِنٹر پیلس میں ہونے والی ملاقات میں بیلاروس کے صدر ایلگزینڈر لُوکاشینکو نے روسی ہم منصب کو ٹریکٹر کا گفٹ سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔

بیلاروسی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیوٹن کو اس ہی ماڈل کا ٹریکٹر تحفے میں دیا ہے جو اپنے باغ میں استعمال کرتے ہیں۔

تاہم، روسی صدر کی جانب سے اس تحفے پر ردِ عمل واضح نہیں ہے۔نہ ہی انہوں نے کسی بیان میں اس تحفے کا ذکر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں