وزارت داخلہ کی الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

سیکیورٹی ادارے مرکز اور صوبے بھی بحالی کے عمل میں مصروف ہیں، وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن کو خط

فوٹو فائل

وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 16 اکتوبر کو ہونے والی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ سیکیورٹی ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں، مرکز اور صوبے بھی بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض اور دیگر مسائل درپیش ہیں لہذا ضمنی انتخابات نوے دن کے لیے ملتوی کیے جائیں ۔
Load Next Story