شیریں مزاری کی جگہ آنیوالی پی ٹی آئی کی ایم این اے آسیہ نے حلف اٹھا لیا منحرف گروپ میں شامل
رول آف ممبرز پر دستخط،پارٹی لائن کیخلاف قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف لیا، آسیہ عظیم
مخصوص نشست پر منتخب ہونیوالی آسیہ عظیم نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا اور رول آف ممبرز پر دستخط کردیے۔
تحریک انصاف کی شیریں مزاری کی جگہ آسیہ عظیم نے حلف اٹھایا ہے، شیریں مزاری کا استعفیٰ اسپیکر نے قبول کرلیا تھا، آسیہ عظیم نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کے گروپ میں شمولیت اختیار کرلی،انھوں نے پارٹی لائن کیخلاف قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف لیا۔
آسیہ عظیم نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ مذاکرات سے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے، ہم دشمن نہیں صرف سیاسی حریف ہیں، وہ اقدامات ہونے چاہیئں جس سے نفرت کی سیاست ختم ہو، گالم گلوچ سیاستدانوں کا کام نہیں ہے، فساد فی الارض پھیلانے والوں کو ہم رد کرتے ہیں، ہمیں چاہیئے پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات پارلیمنٹ میں کریں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ بھی تقسیم دکھائی دیتی ہے ججوں کی تقرری کا طریقہ کار وضع کیا جانا چاہیئے، تمام مسائل اکیلی حکومت حل نہیں کرسکتی اس پارلیمنٹ کو ملکر حل تلاش کرنا ہوگا، اللہ کا حکم ہے زمین پر فساد نہ پھیلائیں، سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہوں ملک میں امن و استحکام کے لئے اچھی مثال قائم کریں۔