ناکامیوں کے شکارآصف علی 50 واں میچ بھی یادگار نہ بناسکے

اس میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی


Sports Reporter October 08, 2022
ناکامیوں کے شکارآصف علی 50واں میچ بھی یادگار نہ بناسکے (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر جارح مراج کھلائے جانے والے آصف علی اپنا 50 واں میچ بھی یادگار نہیں بناسکے۔

کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش کیخلاف وہ صرف 4 رنز بناسکے جبکہ گزشتہ 4 اننگز کے دوران وہ ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے ہیں۔

آصف علی کا مجموعی ریکارڈ بھی اچھا نہیں ہے، انہوں نے 45 اننگز میں 15.11 کی اوسط سے محض 514 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ اس دوران انکا اسٹائیک ریٹ 135.62 رہا۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا

قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی، اس میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں