ترکیہ کے وزیر خارجہ کا 19اکتوبر کو دورہ پاکستان متوقع ہے سفیر

دونوں ملکوں کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعلقات بڑھانے پر بات ہو گی، مہمت پاجا جی


خالد محمود October 08, 2022
سیلاب کی تباہ کاریوں، جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہے، مہمت پاجا جی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر مہمت پاجا جی نے کہا کہ ترکیہ وزیر خارجہ میولت چاواشولو کا 19 اکتوبر کو دورہ پاکستان متوقع ہے۔

ترکیہ سفیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہو گی، پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر زور دیا گیا، پاکستان اور ترکیہ کے مابین ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات سمیت بیشتر شعبہ جات میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، باہمی تجارت کے فروغ مرکز نگاہ تھا،پاکستان میں تباہ کن سیلاب، تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔