فیصل آباد پلازہ میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
آگ رات گئے کارخانہ بازار کے پلازہ کے رہائشی حصہ میں لگی
کارخانہ بازار پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے رہائشی حصہ میں 4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور اپنی موجودگی میں لاشیں اسپتال منتقل کروائیں، چیئرمین سوتر منڈی نے افسوسناک واقعہ پر آج ہفتہ کو سوگ میں سوتر منڈی بند کرنے کا اعلان کردیا.
واقعہ کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقہ کارخانہ بازار میں واقع ماشااللہ پلازہ میں تین بھائی رہائش پذیر تھے جوکہ لنڈے اور فروٹ کا کاروبار کرتے تھے۔
علی الصبح چار بجے کے قریب تیسری منزل میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو لپیٹ میں لے لیا اس دوران 60 سالہ عبدالستار 'اس کا 42سالہ بیٹا عمر فاروق ،'33سالہ بیٹا فرحان '11 سالہ معاویہ عثمان ولد عثمان'12سالہ عروش دختر عمر'4سالہ بلال ولد فرمان'6سالہ نور فاطمہ دختر طیبہ اور 70سالہ رضیہ زوجہ سرفراز '11سالہ یوسف'7سالہ حمزہ'7سالہ نور فاطمہ'10سالہ سمعیہ آگ کی زد میں آکر بری طرح جھلس گئے.
آگ کے شعلے دیکھ کر شہریوں نے ریسکیو1122کے عملہ کو اطلاع دی گئی، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جھلسنے والوں کو کافی جدوجہد کے بعد آگ سے نکالنے کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عبدالستار'فرمان'عمر'معاویہ عثمان'نور فاطمہ'چار سالہ بلال جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ رضیہ بی بی'11سالہ یوسف'7سالہ حمزہ'7سالہ نور فاطمہ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔