قومی ٹیم کے دو فاسٹ بولر وائرل انفیکشن میں مبتلا

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے


ویب ڈیسک October 08, 2022
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی فاسٹ بولرز محمد حسنین اور نسیم شاہ آج ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد حسنین اور نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں، جس کے باعث آج نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ٹیم میڈیا مینجر کا کہنا ہے کہ دونوں بالرز کی طبعیت ناساز ہے جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر مکمل فٹ نہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی فٹ اور ٹی20 ورلڈ کپ کیلیے تیار ہیں، رمیز راجہ

انگلینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران عثمان قادر کے ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا، انہیں ڈاکٹرز نے 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جو 16 اکتوبر تک مکمل ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا

قبل ازیں گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |