ملک میں کورونا کی شرح میں معمولی کمی مزید 51 مثبت کیسز رپورٹ

38 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی


ویب ڈیسک October 08, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 736 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 51 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 38 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 



قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 736 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 51 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 38 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 0.37 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث مل بھر سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں