کراچی میں آئندہ 3 روز سمندری ہوائیں بند رہیں گی محکمہ موسمیات

شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان


ویب ڈیسک October 08, 2022
شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان (فوٹو: فائل)

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔

کراچی اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران بلوچستان کی شمال مغربی/شمال مشرقی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ شام کے اوقات میں ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں