ایکنک کی 13 منصوبوں کی منظوری افغان طلباء کیلئے پونے 13 ارب کی اسکالرشپس شامل

31ارب 82کروڑ 6لاکھ روپے مالیت کے پانچ سو کے وی کے سیالکوٹ سب اسٹیشن منصوبے کی بھی منظوری

31ارب 82کروڑ 6لاکھ روپے مالیت کے پانچ سو کے وی کے سیالکوٹ سب اسٹیشن منصوبے کی بھی منظوری

‏قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 502 ارب روپے سے زیادہ لاگت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔

12 ارب 74 کروڑ کی لاگت سے افغان طلباء کو 4500 علامہ اقبال اسکالرشپ دی جائیں گی۔ وفاق اور صوبوں میں اہم قومی ترقیاتی منصوبوں کے تخمینہ لاگت اور فزیبلٹی اسٹیڈیز کیلئے الگ الگ فنڈز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کی تکمیل کیلئے 189 ارب 60 کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت کی منظوری، پنجاب میں زرعی انقلاب کیلئے 45 ارب سے زیادہ لاگت کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 43 ارب79 کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کے نولونگ ملٹی پرپز ڈیم کے نظر ثانی شدہ منصوبے سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایکنک نے مجموعی طور پر 31ارب 82کروڑ 6لاکھ روپے مالیت کے پانچ سو کے وی کے سیالکوٹ سب اسٹیشن منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے اس منصوبے کیلئے سترہ ارب 20 کروڑ 23 لاکھ روپے کی غیر ملکی امداد شامل ہے جو فرانسیسی ڈویلپمنٹ ایجنسی کی جانب سے فراہم کی جائے گی مگر اس کیلئے شرط یہ ہے کہ اس منصوبے کی لاگت پر اگلے تین ماہ کے دوران شرح مبادلہ کے مطابق نظر ثانی کی جائے گی۔


ایکنک نے پندرہ ارب گیارہ کروڑ بیس لاکھ روپے کے توانائی ڈویژن کے پانچ سو کے وی اور 220 کے وی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔

اس منصو بے کیلئے آٹھ ارب بانوے کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے جو ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا اس کیلئے بھی شرط یہ ہے کہ اگلے تین ماہ میں شرح مبادلہ کے مطابق اسکی لاگت پر نظر ثانی کی جائے گی ۔

ایکنک کی جانب سے220 کے وی کے وہاڑی سب اسٹیشن کو 500 کے وی میں اپ گریڈ کرنے کیلئے سترہ ارب دس کروڑ61 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے اس منصوبے کیلئے بھی9 ارب 51کروڑ 56لاکھ روپے کی غیر ملکی امداد شامل ہے ۔

ایکنک نے اٹھارہ ارب3 کروڑ 5لاکھ روپے کے چشمہ رائنٹ بینک کینال منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔ ایکنک نے افغان طلباء کو اسکالرشپس کی فراہمی کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن بارہ ارب ستر کروڑ 23 لاکھ روپے مالیت کے علامہ محمد اقبال اسکالر شپ پروگرام کی بھی منظوری دیدی ہے ۔

ایکنک نے74 ارب71 کروڑ 62لاکھ روپے کے وزارت مواصلات کے کراچی،کوئٹہ چمن روڈ کی بحالی اور اسے دو رویہ کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے۔
Load Next Story